مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم...

معروف کورین پاپ اسٹار اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

معروف کورین پاپ اسٹار چو وہیسنگ 43 سال...

قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت

اسلام آباد: قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے...

پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ

عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تحریر....

وکلاء کی ہڑتال، رانا ثناء اللہ کی عدم پیشی، ریمانڈ میں ہوئی پھر بھی توسیع

وکلاء کی ہڑتال، رانا ثناء اللہ کی عدم پیشی، ریمانڈ میں ہوئی پھر بھی توسیع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ منشیات کیس کی سماعت ہوئی، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک تو سیع کر دی۔ رانا ثناء اللہ کو امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مقدمے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی تو سابق صوبائی وزیر قانون کو اُن کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش نہیں کیا۔ ڈی ایس پی جوڈیشل نے درخواست دی اور موقف اختیار کیا امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے اُن کی حاضری سے استثنی دیا جائے۔

انسداد منشیات کی عدالت کے جج شاکر حسن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظور کر لیا اور رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

رانا ثناء اللہ سے ملاقات کرنے کیلئے ان کی بیوی اور داماد بھی انسداد منشیات کی عدالت پہنچے اور رانا ثناءاللہ کے پیش ہونے کا انتظار کیا لیکن سماعت ملتوی ہونے پر بغیر ملاقات ہی واپس چلے گئے. اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan