وزارت توانائی کی کراچی کے صارفین پراضافی بوجھ ڈالنے کی کوشش ناکام

light

ستائیس سال قبل درآمد مشینری کے ٹیکسز کی آڑ میں بتیس کروڑ اضافی وصول کرنے کی سمری مسترد

وزارت توانائی کی ستائیس سال قبل درآمد مشینری کے ٹیکسزکی آڑمیں کراچی کے صارفین پراضافی بوجھ ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کی ستائیس سال قبل درآمد مشینری کے ٹیکسز کی آڑ میں کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صارفین سے بتیس کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی سمری مسترد کر دی۔

دستاویز کے مطابق وزارت توانائی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو سمری بھیجی گئی جس میں کے الیکٹرک کی انیس سو چھیانوے میں درآمد مشینری کے ٹیکس کی مد میں بتیس کروڑ روپے کے واجبات کی سیٹلمنٹ کا کہا گیا . انیس سو اٹھانوے میں یہ معاملہ ای سی سی میں پہنچا تھا، جبکہ دو ہزارنومیں کے ای کی نجکاری ہوئی اور یہ معاملہ حل طلب رہا ۔ اس کے بعد دو ہزار اٹھارہ میں کے ای نے سندھ ھائی کورٹ سے رجوع کیا ۔ سندھ ہائی کورٹ نے ادائیگی کا حکم دیا جس کیخلاف کے الیکٹرک نے دو ہزار انیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
سپریم کورٹ کے حکم پر پچیس فیصد ادائیگی کے ای نے کی اور چوبیس کروڑ کی رقم باقی ہے۔وزیراعظم نے گزشتہ سال توانائی کی آٹھ رکنی کمیٹی بنائی ، کمیٹی نے بقایا رقم کراچی کے صارفین سے وصولی کا فیصلہ کیا اورسمری منظوری کیلئےای سی سی کوبھجوائی مگر ای سی سی نے مسترد کردی .

Comments are closed.