وزیر خزانہ پنجاب کی لاہور ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات ، اہم معاملات طے

0
36

وزیر خزانہ پنجاب کی لاہور ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات ، اہم معاملات طے

باغی ٹی وی :وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی لاہور ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں لاک ڈاؤن کے دوران ریسٹورانٹ انڈسٹری کو پہچنے والے نقصانات اور صوبائی وسائل پر اثرات بارے تبادلہ خیال ہوا ہے .
ایسوسی ایشن کی جانب سے ایس او پیز کی پابندی کی یقین دہانی کے ساتھ کاروبار کی بحالی کی درخواست پر غور ہوا.
جس میں طے ہوا کہ لاہور میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فی الوقت لاک ڈاؤن کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے.

تاہم بتدریج اقدامات سے اہم معاشی سرگرمیوں کی بحالی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے صنعتوں کا تحفظ ناگزیر ہے ریسٹورانٹ انڈسٹری اہم صنعت ہے ،صوبے میں بہت سے افراد کا روزگار ریسٹورانٹس سے وابستہ ہے
کاروبار کی بحالی کے لیے قابل عمل تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے. ایسوسی ایشن کا تعاون کاروبار کی جلد بحالی اور تحفظ میں معاون ثابت ہو گا

Leave a reply