سینیٹ کا اجلاس 6 بج کر 20منٹ پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہوا۔
سینٹ میں وقفہ سوالات معطل کردیئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔سینیٹر مسرور نے سانحہ کارساز کے شہداء کے لیے دعاکرنے کا کہا،سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ حماس کے رہنما شہید ہوئے ہیں ان کے لیے دعا کرائی جائے ،سینیٹ میں سانحہ کارساز اور حماس رہنما کی شہادت پر ایوان میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایوان میں دعا کرائی ۔سینیٹر منظور کاکڑ نے کہاکہ پولیس نے چادر اور چاردیواری کو کوئٹہ میں پامال کیا گیا اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کو بھیج دیں
پیپلزپارٹی کے سینیٹر بلال احمد خان نے کہاکہ کوئٹہ میں جو ہورہاہے اس کی مذمت کرتا ہوں کل ایک خاتون سینیٹر کے ساتھ جو ہوا ہے اس کا کیا پیغام بلوچستان میں جائے گا ۔ ایک کی چادر چاردیواری کی پامالی ہوتی ہے تو سب کی تذلیل سمجھتے ہیں ۔ اس طرح ہوگا تو چیزیں ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں گئیں وزیر بتائیں ملک چلاناہے یا عدم استحکام پیدا کرنا ہے؟دنیش کمار نے کہاکہ کچے کے ڈاکوں سے پولیس ملی ہوئی ہے اقلیتوں پر بھی ظلم ہورہاہے تین اضلاع میں رینجر تعینات کی جائے ۔
وفاق ملک میں امن کرے اور اس کے بعد طالبان کو بسایا جائے،ایسا کیوں ہوا؟ عطا تارڑ
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ لاء اینڈ آرڈر کے معاملات 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کا کام ہے دہشتگردی کے معاملات پر وفاق مدد کرتا ہے ۔نیشنل ایکشن پلان اس کے لیے بنایا گیا۔اس کی وجہ سے کراچی کا امن بحال ہوا ۔دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا۔ اس کے بعد طالبان کو واپس بسایا گیا جن دونوں نے یہ کیا تھا وہ اس کی سزا بھگت رہے ہیں فوج اس کے لیے قربانی دے رہی ہے۔ وہ دہشتگردکبھی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دھماکےکررہے ہیں۔ سیف سٹی کوئٹہ میں کیوں نہیں بنائی گئی ۔ وفاق ملک میں امن کرے اور اس کے بعد طالبان کو بسایا جائے ان سے پوچھا جائے ۔ سرفراز بگٹی قابل وزیراعلیٰ ہیں یہ مسائل حل ہوں گے ۔ نیشنل ایکشن پلان کی 2018سے 2022میں ایک اجلاس ہواہے ۔ کچے میں پولیس آپریشن کررہی ہے پولیس کو وسائل دیئے گئے ۔ سیاسی اختلافات کو دشمنی بنائی گئی ۔ سیاسی روایات کو آلودہ کیا گیا ۔ فریال تالپور کو گرفتار کیا گیا مریم نواز کو گرفتار کیا گیا ۔ لاء اینڈ آرڈر پر مکمل توجہ ہے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے ۔
وزیر داخلہ بلوچستان کے مسئلے پر ایوان کوبریفنگ دیں۔چیئرمین سینیٹ
سینیٹر منظور کاکڑ نے کہاکہ کچلاک میں چادر اور چاردیواری کی پامالی ہوئی ہے ۔ کوئٹہ بلوچستان میں یہ معمول بن گیا یے ۔ وزیر داخلہ کہتا ہے کہ ایک ایس ایچ او کی مار ہے اس طرح کے بیانات دے کر ہماری توہین کی جاتی ہے بلوچستان کو سنجیدہ نہیں لیا جارہاہے ۔ بلوچستان میں امن لانا صوبے کے ساتھ وفاق بھی کام ہے ۔ ہم آپ کے اتحادی ہیں مگر اب آپ ہمیں اپوزیشن سمجھتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا رویہ دیکھ کر افسوس ہوا ہے ۔ بلوچستان آگ میں جل رہاہے ،وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ کچلاک واقع پر ابھی آئی جی بلوچستان کو کال کرکے مسئلہ حل کریتے ہیں۔عمر فاروق نے کہاکہ پنجاب کے تمام افسران کو بلوچستان میں لگائے ہیں آپ نے ہم پر مسلط کئے ہیں وزیر داخلہ کو ایوان میں بلائیں ۔وزیر اطلاعات کو بلوچستان کا پتہ ہے کہ کچلاک کہاں ہے ،چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ وزیر داخلہ بلوچستان کے مسئلے پر ایوان کوبریفنگ دیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بینکنگ کمنیات ترمیمی بل 2024 ،سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2024 اور یکساں سکیل اور الاؤنسز بل 2024پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کیا۔ سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے توجہ مبذول کرانے کا نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے یونیورسٹی کے تدریسی عملے کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے ۔وزیر اطلاعات عطاللہ تارڑ نے کہاکہ یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیں
ہمارے ایم این ایز اور سینیٹرز کو لاپتہ کیا گیا ، حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔سینیٹر مولانا عطاالرحمن
تحریک انصاف کو ان کے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے.سینیٹر مولانا عطاالرحمان
سینیٹر مولانا عطاالرحمن نے کہاکہ ملک میں آئینی معاملات چل رہے ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں لوگ دن میں سفر کرتے ہیں سفر مشکل ہوچکا ہے حالات خراب تر ہوگئے ہیں۔ سیاسی صورتحال ترمیم میں بھی صورت حال گھمبیر اس وقت ہوئی جب ہمارے ایم این ایز اور سینیٹرز کو لاپتہ کیا گیا اس کے بارے میں کچھ نہیں پتہ چل رہاتھا ۔ مولانا فضل الرحمن کے پاس مختلف وفود آتے رہے ہیں صورتحال گھمبیر ہورہی ہے ترمیم کے لیے حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ کیا ہمیں آئین میں ترمیم کے لیے اس طرح کا سہارا لینا ہوگا سودہ بازی کرنی ہوگی ۔سینیٹر شکور خان کل دن سے لاپتہ ہیں ان سے رابطہ نہیں ہورہاہے ان کے بچے مولانا کے پاس آئے ہیں ۔تحریک انصاف کے لوگ بھی لاپتہ ہیں اس طرح ترمیم کے بعد بھی اپوزیشن ترمیم کا ساتھ دیں گے ہماری سیاسی قیادت اا صورتحال سے پریشان ہے ۔ آزادی کس چیز کا نام ہے کیا آزادی کے ساتھ ہم اس ترمیم کا سوچ سکتے ہیں ۔اس ترمیم کا سب کو علم نہیں ہے ۔نہ حکومت کو پتہ ہے اور نہ اپویشن کو اس کا علم ہے ۔ اس صورت حال میں پارلیمنٹ کی کیا وقعت ہوگی ۔ہمارے ساتھ جو ہورہاہے شہباز شریف اور بلاول کو بتائی مگر افسوس کہ وزیراعظم بھی کہ رہے ہیں کہ مجھے اس کاپتہ نہیں ہے ہم آئین اور ملک کو بچائیں گے ۔ اس تمام تر صورتحال میں پارلیمنٹرین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مشکل وقت میں ملک کو بچانا ہے تو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہے ۔ تحریک انصاف کو ان کے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے ۔بہتر یہ ہوگا کہ اس صورت حال کو حل کیا جائے۔ ہم نے ترمیم دی ہے اور کوشش کی ہے ۔اس طرف حکومت کو متوجہ ہونا چاہیے ۔حماس کے رہنما کو شہید کیا گیا ہے ان کے لیے ایوان میں قرارداد آنی چاہیے تھی
سینیٹ اجلاس ملتوی، آئینی ترمیم پیش نہ کی جا سکی
کابینہ اجلاس کے لئے سینیٹ کااجلاس ایک گھنٹے کے لئے ملتوی کر دیا گیا.بعد ازاں ساڑھے آٹھ بجے سینیٹ کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا، آج سینیٹ اجلاس میں آئینی ترمیم پیش نہ کی جا سکی
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا
مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے
وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں
نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟
قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات
آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی
پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر،قومی اسمبلی میں سوال،عطا تارڑ کا جواب
آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف
لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے
پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے
نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات