بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پاکستان کا نام استعمال کرنے پر یاسر حسین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آئینہ دکھا دیا-

باغی ٹی وی :ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت کے گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ اداکارہ کے مطابق گھر میں قائم آفس کو اس کارروائی مین شدید نقصان پہنچا ہے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی اپنے گھر میں کارروائی کی کچھ تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں اور ساتھ ہی اداکارہ نے اس کارروائی کوdeathofdemocracy یعنی جمہوریت کی موت قرار دیتے ہوئے پاکستان کا نام استعمال کیا۔


کنگنا نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے ممبئی کا موازنہ ’پاکستان کے زیر انتظام کشمیر‘ سے کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں کبھی غلط نہیں ہوتی اور میرے دشمنوں نے بار بار یہ ثابت کیا لہذا میرا ممبئی اب ’پاکستان کے زیر انتظام کشمیر‘ جیسا ہے۔


اس ٹویٹ سے پہلے کنگنا نے ہیش ٹیگdeathofdemocracy کا استعمال کرتے ہوئے چند تصاویر کا کولاج ’بابر اور ان کی فوج‘ کے عنوان کے ساتھ شیئر کیں۔


کنگنا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں بھارتی پولیس کے اہلکار، توڑ پھوڑ کرنے والے اوزاروں اور کارکنان کے ہمراہ کسی گھر کے باہر کھڑے ہیں۔

بھارتی اداکارہ کو اس ٹوئٹ پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے جہاں آڑے ہاتھوں لیا وہیں پاکستانی کامیڈین اداکار یاسر حسین نے بھی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آئینہ دکھا دیا-
https://twitter.com/KhanSaheb_1/status/1303571528857071617?s=20
https://twitter.com/sunilssihag/status/1303591395345620992?s=20
https://twitter.com/rofl_besharam/status/1303605752934801408?s=20


https://twitter.com/TabreZMirzA0657/status/1303714829035855873?s=20
https://twitter.com/azmi_salik/status/1303903594941308929?s=20


یاسر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کنگنا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ پاکستان میں آفس کھولتی تو کبھی ایسا نہیں ہوتا،یہ بھارت ہی ہےجہاں یہ سب ہورہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کنگنا ممبئی میں بھارتیوں کے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے تو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کیا سلوک کیا جارہا ہوگا آپ کو اندازہ ہوا-


دوسری جانب کالم نگار اور ملٹی میڈیا جرنلسٹ جویریہ صدیقی نے بھی ٹوئٹ میں کنگنا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا یہ پاکستان نہیں-

کنگنا رناوت نے ایودھیا اور کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کردیا

میرا مکان توڑنے والے پاکستانی ہیں، کنگنا رناوت نے بھونڈا الزام لگا دیا

فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

کنگنا رناوت اگر پاکستان مخالف بیان دینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں

Shares: