یاسمین لاری برطانیہ کا معتبر اعزاز رائل گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ بن گئیں.
اسٹارکیٹیکٹ سے سوشل انجنیئر میں خود کو تبدیل کرنے والی یاسمین لاری برطانیہ کا معتبر اعزاز رائل گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ بن گئیں۔ یاسمین لاری کو برطانیہ کے رائل انسٹیٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس (ریبا) کی جانب سے ماحول دوست تعمیرات کے اعتراف میں رائل گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
یاسمین لاری کو پاکستان کی انقلابی طاقت قرار دیتے ہوئے ریبا کاکہنا تھا کہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے پسماندہ طبقات اور قدرتی آفات کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کیلئے کم قیمت اور ماحول دوست گھروں کی تعمیرات کیلئے ان کے ’سوشلی کانشس‘ کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رائل گولڈ میڈل آرکیٹیکچر کے شعبے میں جدت کیلئے متاثر کن کام کرنے والے فرد یا گروپ کو دیا جاتا ہے۔ پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری کو بےگھر افراد کیلئے کم قیمت، زیرو کاربان، سیلف بلڈ آرکیٹیکچر متعارف کروانے پر اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
یاد رہے کہ یاسمین لاری 1964 سے پاکستان میں آرکیٹیکچر کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، اس عرصے کے دوران انہوں نے پاکستان میں حکومتی، تجارتی اور معاشی اداروں کیلئے کئی عمارتیں ڈیزائن کی تھیں، اس وقت وہ کم قیمت، زیرو کاربن اور زیرو ویسٹ ماحول دوست تعمیرات کیلئے کام کررہی ہیں۔