کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ اور جلاو گھیراو کا معاملہ ، یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے بیماری کے باعث ڈاکتر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ موخر کر دیا ،عدالت نے ایم ایس سروسز کو 22 مئی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے اہم ایس سروسز ہسپتال کو 4 دن بعد دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی گئی ،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہسپتال میں رہنے کی اجازت دے دی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ملزمہ کی فٹنس رپورت پیش نہ ہو جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا ،تفتیشی افسر ہسپتال میں ڈاکتر یاسمین راشد سے تفتیش کر سکتا ہے
سروسز ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر احتشام میڈیکل رپورٹ لے کر پیش ہوئے ،ڈاکٹر احتشام نے میڈیکل رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کی ،میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ یاسمین راشد کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہو رہا اگر بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوا تو ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ مریض کو صحت مند ہونے میں کتنے دن لگ سکتے ہیں ،ڈاکٹر احتشام نے کہا کہ اس بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا دو دن بھی لگ سکتے ہیں اور ایک ہفتہ بھی لگ سکتا ہے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ بلڈ پریشر کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے جسمانی ریمانڈ سے بچنے کیلئے بہانہ بنایا جا رہا ہے
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما میان محمود الرشید کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا، عدالت نے تفتیش کیلئے میان محمود الرشید کو پولیس کے حوالے کر دیا ،انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،تفتیشی افسر انسپکٹر سرور نے 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، تفتیشی افسر نے کہا کہ دو روزہ کا جسمانی ریمانڈ ملا تھا مگر ملزم ہسپتال داخل ہو گیا تفتیش نہیں ہو سکی مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر میاں محمود الرشید کا میڈیکل بورڈ بنا کر طبعی معائنہ کیا گیا ان کو ہسپتال داخل کیا گیا.میاں محمود الرشید پر جناح ہاؤس پر حملہ اور فائرنگ کا الزام ہے تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،مقدمہ کے مطابق میاں محمود الرشید کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا