جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس؛ یاسمین راشد چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

0
30

جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس؛ یاسمین راشد چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ جبکہ ڈاکٹر یاسمین کو آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہوں گی اور پارٹی نہیں چھوڑوں گی۔ تاہم واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جب کہ عامر کیانی بھی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
دوسری جانب 9 اور 10مئی کے واقعات میں ملوث افغان باشندوں کی تلاش جاری ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے جی ایٹ اور اس کے گرد و نواح میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والوں کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں تاہم نادرا سے ان کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے بعد ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ سی ٹی ڈی پر مشتمل 6 ٹیمیں جی ایٹ کے علاوہ میرآبادی، گولڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی میں گھر گھر تلاشی لیں گی۔

Leave a reply