ڈاکٹر یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

یاسمین راشد کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا
0
95
pti

لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو گزشتہ سال 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا، لاہور ہائی کورٹ نے 13 مئی کو یاسمین راشد کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن محض چند گھنٹے بعد 9 مئی سے متعلق مزید تین مقدمات میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا جن میں جناح ہاؤس حملہ کیس بھی شامل ہے اور وہ اس وقت بھی جیل میں ہیں۔

چین روس کو مہلک امداد فراہم کر رہا ہے،برطانیہ

واضح رہے کہ یاسمین راشد میں 2020 کے آخر میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی تھیں۔

تحریک انصاف کی رہنما نے اس وقت برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ دسمبر 2020 میں ان کا آپریشن ہوا تھا جب کہ مئی 2021 تک ان کی کیموتھراپی اور دیگر علاج جاری رہا تھا،انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ ان کی بیماری کی تشخیص بہت جلد ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان کا کامیاب آپریشن بھی ہوا اور اب ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری،مزید 85 فلسطینی شہید

Leave a reply