جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد کی بریت کا سبب ناقص تفتیش قرار

0
42

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد کی بریت کا سبب ناقص تفتیش قرار

جناح ہاؤس لاہور حملہ کیس سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی بریت کی وجہ سے ناقص تفتیش بنی ہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کے درج مقدمے میں یاسمین راشد ایف آئی آر میں نامزد ہی نہیں تھیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے جناح ہاؤس حملے میں یاسمین راشد کا نام شامل کیا مگر لاہورپولیس اور پراسکیوشن یاسمین راشد کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں کردارثابت نہ کر سکی۔

پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی فوٹو گرامیٹک رپورٹ سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاؤس لاہور کے باہر موجودگی ثابت ہو گئی۔ جبکہ فوٹو گرامیٹک رپورٹ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔ فوٹو گرامیٹک رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس کے باہر ویڈیو کلپ میں نظر آنے والی خاتون یاسمین راشد ہی ہیں، فوٹو گرامیٹک رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت ہوتی ہے، لاہور پولیس نے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کو فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کی درخواست کی تھی۔

تاہم اس سے قبل کی خبر کے مطابق ایف آئی آر میں یاسمین راشد کی موجودگی صرف جناح ہاؤس کے باہر پائی گئی تھی جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 96 میں بریت کے بعد یاسمین راشد کی مقدمہ نمبر 97 میں طلبی کرائی گئی ہے، یہ مقدمہ گرجا چوک کے قریب توڑ پھوڑ پر دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 97 میں یاسمین راشد اور چند رہنماؤں کے ساتھ 400 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
یاسمین راشد نے ایک ویڈیو کلپ میں ہجوم کو کورکمانڈرہاؤس کی طرف جانے کا کہا اور دوسری ویڈیو میں یاسمین راشد نے ہجوم کو کورکمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جانے کا کہا۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا۔

Leave a reply