یہ فائیو سٹار ہوٹل نہیں ،ہسپتال ہے،کرونا کے مریضوں کو گوشت مانگنے پر وزیر صحت نے دیا کھرا جواب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے کنفرم اور مشتبہ مریضوں نے ہسپتالوں میں سرکاری کھانے میں گوشت کا مطالبہ کر دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست حیدر آباد کے گاندھی ہاسپٹل میں کرونا وائرس کے مریضوںکو داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، حکومت کی جانب سے مریضوں کو ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق کھانا دیا جاتا ہے،تا ہم مریضوں کا کہنا ہے کہ انہیں سبزی نہیں کھانے میں گوشت چاہیے.
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں مریضوں کو اچھا کھانا دیا جاتا ہے، گاندھی ہسپتال میں موجود 60 کے قریب کنفرم و مشتبہ مریضوں کو کھانے میں انڈے، خشک میوہ جات اور فروٹ دیا جاتا ہے، ناشتے میں حلوہ پوری، چائے، دوپہر کے کھانے میں دال، چاول ،شام چاربجے کے قریب چائے، خشک میوہ جات اور شام کے کھانے میں سبزی، دال، چاول دئے جاتے ہیں.
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو کھانے کے بعد فروٹ بھی دیا جاتا ہے،اور کھانا صاف ستھرا ور ڈبے میں پیک کر کے دیا جاتا ہے،تا ہم مریضوں کا کہنا ہے کہ ہم دال سبزی کھا کھا کر تنگ آ گئے ہیں ہمیں گوشت کا سالن اور گوشت سے بنے کھانے دیئے جائیں، اس حوالہ سے گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شراون کمار کا کہنا ہے ان مریضوں میں بخار کی علامات پائی گئی ہیں لہذا انہیں گوشت سے تیار اشیاء نہیں دی جاسکتیں۔
ریاست کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر کو جب مریضوں کی فرمائش کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو کھانا دیا جائے، یہ ہسپتال ہے، فائیو سٹار ہوٹل نہیں جہاں من مرضی کا کھانا ملے گا،دال سبزی کھانی ہے تو کھائیں گوشت صحتیاب ہونے کے بعد گھر جا کر کھائیں
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں,بھارت میں 21 دن کے لئے لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی نے گزشتہ روز ملک بھر میں 21 روز کے لئے کرفیو کا اعلان کای تھا اور شہریوں سے پیل کی تھی کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں.
بھارت میں 11 ویں ہلاکت تمل ناڈو میں ہوئی، جہاں 54 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا، اس کا 23 مارچ کو کرونا کا ٹسیٹ مثبت آیا تھا ، بھارتی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 536 ہوگئی ہے۔ جس میں سے 11 کی موت ہوگئی ہے
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
،کیرالا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض 95 ریکارڈ کئے گئے ہیں ، مہاراشٹرا 89 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے