بالی وڈ کی معروف اداکارہ امیشا پاٹیل جن کو فلموں میں آتے ہی کامیابی ملی اور پہلی ہی فلم کہو نہ پیار سے وہ راتوں رات سٹار بن گئیں اس کے بعد انکی فلم آئی غدر اس نے بھی کامیابی کا غدر مچا دیا. انکی کامیابی کو دیکھتے ہوئے دوسرے فلمسازوں نے بھی اداکارہ کو بڑے بڑے ہیروز کے ساتھ کاسٹ کیا. جن میں سلمان خان قابل زکر ہیں. سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم آئی ”یہ ہے جلوہ ” اس فلم کو شائقین نے قبول نہ کیا ، فلم کے گانے بھی بہت اچھے تھے ، سلمان خان جیسا اداکار بھی تھا لیکن امیشا پاٹیل کی یہ فلم فلاپ ہو گئی ، اس کے بعد ان کی کئی فلمیں فلاپ ہوئیں. فلموں کے فلاپ ہونے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ
”یہ ہے جلوہ موضوع کے اعتبار سے ایک بہترین فلم تھی ”اور شائقین مجھے اور سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب بھی تھے لیکن ان دنوں میں سلمان خان پر ایک مقدمہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے شائقین ان سے ناراض تھے ، یہ وجہ تھی کہ وہ فلم دیکھنے کےلئے نہیںآئے ، اگر سلمان خان پر مقدمہ نہ ہوا ہوتااور میڈیا مسلسل شائقین کو اس کی رپورٹنگ نہ کررہا ہوتا تو شاید فلم سپر ہٹ ہوتی .