یہ کوئی طریقہ تو نہیں، لارجر بینچ بنا رہا ہوں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم

0
32

یہ کوئی طریقہ تو نہیں، لارجر بینچ بنا رہا ہوں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی سیکیورٹی کاخط لیک ہونے پردرخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار نے کہا کہ یہ خط جان بوجھ کر لیک کیا تاکہ عدلیہ کو بدنام کیا جا سکے،

چیف جسٹس مامون الرشید نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ رول بک میں کیا لکھا ہے،اگر خط کی تشہیر ہوجائے تو سیکیورٹی کیا رہ جائے گی؟یہ کوئی طریقہ تو نہیں ہے،درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ بنا رہا ہوں،

درخواست گزار اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے کبھی سکیورٹی کا تقاضا نہیں کیا ،پنجاب حکومت نے ازخودسکیورٹی کی فراہمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ اس نوٹیفیکیشن کوسوشل میڈیا پروائرل کردیا گیا۔

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

درخواست گزار نے کہا کہ نوٹیفکیشن کاوائرل ہونا سائبرقانون کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نوٹیفیکیشن لیک اور وائرل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے۔

Leave a reply