یہ ہے پاکستان،تاریخی مندر ہندو برادری کیلئے تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قائد اعظم کے ویژن اور آئین کے مطابق سب کے لیے مذہبی آزادی حاصل ہے
گوادر میں مقیم ہندوؤں سے لیکر چترال کی وادی کالاش کے باسیوں تک، ہر پاکستانی کو مذہبی آزادی حاصل ہے،مذہبی اقلیتوں کو سہولیات کی فراہمی اہم قومی ترجیح ہے،مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے لیے پاکستان کے احسن اقدام کی دنیا بھر میں پذیرائی کی گئی ہے،کرتار پور راہداری عالمی سطح پر مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کی روشن مثال ہے
حکومت پاکستان کے مذہبی رواداری کے فروغ میں پیش پیش ہے،حیدرآباد میں قدیم ہندو مندر کی بحالی اور اس کی تجدید و توسیع مکمل ہوئی حیدرآباد میں قیام پاکستان سے پہلے سے کئی ہندو خاندان رہائش پزیر ہیں یہ مندر 1930 سے قائم ہے جس میں 40 سے زائد خاندان آتے ہیں حیدرآباد انتظامیہ نے ہندو برادری کے لیے مندر کی از سرِنو تزئین و آرائش کا بیڑہ اٹھایا یہ مندر اب عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے مندر کی افتتاحی تقریب میں مقامی ہندو برادری نے بھرپور شرکت کی اور حکومت کے اس اقدام کو سراہا
بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا
کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں
کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا
ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.
ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم