یک سوئی یعنی توجہ ہماری جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کے لیے ضروری ہے یک سوئی دماغ کی قوت بڑھاتی ہے جب ایک انسان خود کو دماغی طور پہ مضبوط کر لیتا ہے تو وہ اردگرد کے شور شرابے اور ہنگامے سے آسانی سے متاثر نہیں ہوتا ۔ توجہ اور یک سوئی بڑھانے کے لیے ضروری ہی کہ ہم جو بھی کام کریں اسی پوری توجہ سے کریں یعنی اس میں جذب ہوکر کریں یہ جذب وہ ہے جسے اکثر و اوقات ہم لوگ جذباتیت کہتے ہیں جدید تحقیقات کے بعد اس کا نام تبدیل ہو چکا ہے اور اسے مائنڈفلنس کے نام سے پڑھایا اور سکھایا جا رہا ہے اس جذب کے بنیادی عناصر خلوص اور جنون ہیں جنکی بنیاد پہ آپ زندگی کی کوئی بھی کٹھن منزل بلا خطر طے کر سکتے ہیں
جب ہم کام کرنے کے لئے مخلص ہوتے ہیں تو ہم اس میں اتنا ہی جذب ہو جاتے ہیں اس سلسلے میں ایک واقعہ بہت مشہور ہے جو کہ مشہور سائنسدان آئن سٹائن سے مشہور ہے اس نے پانے گھر دوستوں کو دعوت دی مگر عین دعوت کے وقت اسے ایک سائنسی مسئلہ یاد آگیا اور وہ اس مسئلے کو حل کرنے میں اس طرح توجہ سے اسں پہ کام کرنے میں لگا کہ اسے مہمانوں کی خاطر تواضع کرنے کا خیال ہی نہ رہا اور نہ خود کھانے کا احساس رہا اس کے دوست کھانے کھا کر چلے گئے تو اسکی بیوی نے تمام برتن اٹھا لیے رات کے کسی پہر جب آئنسٹائن کی نظر کھانے کی خالی میز پر پڑی تو اس نے میز دیکھ کر کہا اوہو ! میں تو سمجھ رہا تھا میں نے رات کو کھانا ہی نہیں کھایا ہے میں کتنا بھلکڑ ہوں کھانا کھا کر بھی بھول گیا
اب ہم یک سوئی کے فوائد اور اسکے حصول کے طریقے پہ بات کرتے ہیں
یک سوئی یہ ہے کہ آپ جس وقت جو کام کر رہے ہیں اس کے سوا باقی تمام کاموں سے آپکا تعلق بالکل ٹوٹ جائے ۔ خود کو کسی کام میں اس قدر محو کر لینا کام کو معیار کے ساتھ جلد مکمل کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہے اور یک سوئی شعوری نہیں ہوتی یہ بات بہت ضروری ہے کہ ہمیں اپنے دلچسپی کے کاموں میں شعوری طور پر یک سوئی پیدا کرنی چاہیے اس سے ہمیں ایک فائدہ یہ ہوگا کہ جب ہم کوئی ایسا کام کریں گی جو ہمارے لیے دلچسپی کا باعث نہیں ہے تو ہم اسے بھی یکسوئی سے کر سکیں گے
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے پاس بہت سارے کام جمع ہوجاتے ہیں اگر ایسا ہو جائے تو ملٹی ٹاسکنگ یعنی ایک ساتھ بہت سارے کام کرنے کے بجائے ایک وقت میں ایک کام کریں اور اپنے تمام کاموں کی فہرست بنالیں کہ ان میں سے اہم کام کون سا ہے اور پہلے کسے کرنا چاہیے اسکے بعد لسٹ پہ عمل کرتے ہوئے آپ اپنے کام آسانی سے کر سکتے ہیں
یک سوئی ایک بے نیازی کی کیفیت ہے یعنی آپ ایک کام کرتے ہوئے اس میں اس قدر غرق ہو جاتے ہیں کہ آپ کو اپنے گردو نواح کا ہوش تک نہیں ہوتا ہے
پوموڈ ورو ٹیکنیک بھی یکسوئی حاصل کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہے ۔ اس ٹیکنیک میں بڑے کاموں کو وقت کے مختلف حصوں میں تقسیم کرکے جو کام کیا جاتا ہے تو وہ معیاری ہوتا ہے اور جلدی بھی ہوتا ہے اینڈرائڈ پلے سٹور پر اب اس نام سے ایپس بھی موجود ہیں جنھیں آپ اپنے اسمارٹ فون پر انسٹال کرکے اس اوزار سے مستفید ہو سکتے ہیں
اگر ہم خوشی اور کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ ہم ہر کام یک سوئی سے کریں
حُسنِ قدرت
Twitter: @HusnHere
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved