یہ کام نہ کیا تو افسران کے خلاف کارروائی ہو گی،وزیراعظم کا حکم

0
77

یہ کام نہ کیا تو افسران کے خلاف کارروائی ہو گی،وزیراعظم کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

گورنر بلوچستان نے وفاقی اداروں کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی صوبہ بلوچستان میں 17 وفاقی اداروں کے افسران کےڈیش بورڈز کا جائزہ لیا گیا ، گورنر بلوچستان نے وفاقی اداروں کے اعلیٰ افسران کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی شکایت کی،گورنر بلوچستان کی شکایت وزیراعظم نے اظہار برہمی کیا،وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ نے تمام متعلقہ اعلیٰ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا،وزیراعظم آفس سے ہدایت کی گئی کہ صوبے میں وفاقی اداروں کے اعلیٰ افسران کو اجلاسوں میں شرکت یقینی بنائیں،عوامی فلاح سے متعلق اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو گی،

قبل ازیں 11 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان کو ہر ماہ صوبہ بلوچستان دورہ کرنے کا حکم دیا تھا وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا تھا کہ تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان ہر ماہ کم از کم ایک دفعہ صوبہ بلوچستان خود جائیں اور اپنی وزارت ، ڈویژن ، محکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملکر وزٹ پروگرام تشکیل دیں گے اور وزیرِ اعظم آفس کو اس حوالے سے مطلع رکھیں گے.

Leave a reply