یہ ظلم نہیں کہ واپڈا شہری کی آبائی زمین 359 روپے مرلہ ایکوائر کر لے،سپریم کورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واپڈا کی طرف سے مردان میں 350 روپے مرلہ زمین ایکوائر کرنے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی
سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسماعت کی،جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ظلم نہیں کہ واپڈا شہری کی آبائی زمین 359 روپے مرلہ ایکوائرکر لے،آپ کو پتا ہے مردان میں زمین کا کیا ریٹ ہے
وکیل واپڈا شاکر اللہ آفریدی نے عدالت میں بیان دیا کہ یہ بنجر زمین تھی واپڈا نے اسے بارانی بنایا ہے ،جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے پاس علاقے میں فی مرلہ 17 ہزار روپے ریٹ کی رپورٹ آئی ہے، ہائیکورٹ نے4 ہزار روپے مرلہ ریٹ طے کیا واپڈا کواس پر بھی اعتراض ہے،
جسٹس سجاد علی شاہ نے واپڈا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اس کے خلاف بھی اپیل میں آ گئے،
سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف واپڈا کی اپیل مسترد کر دی،سپریم کورٹ کی جانب سے شہری وحید کو 4 ہزار روپے فی مرلہ ادائیگی کا حکم دے دیا گیا
واپڈا نے محبت آباد مردان میں وحید کی 24 کنال 15مرلے زمین 350 روپے مرلہ ایکوائرکی تھی