یوم آزادی اور ہمارے مساٸل تحریر جہانتاب احمد صدیقی

0
85

وطن عریز کو آزاد ہوئے 74 برس مکمل ہوچکے ہیں، پاکستانی عوام 75ویں یوم آزادی جوش و خروش سے منارہی ہے۔ 75 ویں یوم آزادی منانے کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی 74ویں برس کی خطاٶں کا جائزہ لیں کہ کس کس جگہ اور کہاں کہاں ہم سے خطاٸیں سر زد ہوئی ہیں۔کیونکہ اگر خطاٸیں نہ ہوئی ہوتیں تو یقیناً آج ہماری پاکستان کا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔

ملک پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے بحیثیت قوم کبھی پاکستان کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی اور ہمیشہ عارضی نوعیت کے مسائل پر غیر معمولی وقت اور توانائیاں صرف کرتے رہے ہیں۔ ملک پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی انتقال کے بعد سے قیادت کے بحران کا شکار ہے ۔

ملک پاکستان میں غربت، پانی کی قلت،تعلیم ،جہالت ، سماجی مسائل اور بے روزگاری عام ہے ملک پاکستان کا عدالتی نظام ، پولیس محکمہ اور دیگر ادارے بھی بحران کا شکار ہیں ، ملک پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلٸے کالاباغ ڈیم جیسا منصوبہ بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ چکا ہے اور اب اقتصادی راہداری منصوبہ بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ اور "ردالفساد ” کے ذریعے جو کامیابیاں حاصل کی گئیں، اس پر افواج پاکستان مبارکباد کے مستحق ہے، لیکن اب ملک پاکستان میں افراتفری کی سیاست فروغ پا رہی ہے جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

بھارت پاکستان کو معاشی بد حالی سے دو چار کرنے کیلٸے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے حال ہی میں بھارتی فضاٸیہ کےونگ کمانڈر ابھیندن 27 فروری 2019 پاکستان کو نقصان پہنچانے کی غرض سے پکڑا گیا مگر وہ اپنے منصوبوں میں ناکام ہوگیا ، بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے جس نے پاکستان میں افراتفری پھیلا کر ایسے حالات پیدا کرنے کی ناکام کوشش کیں جس سے ہمارا وطن عزیز کا امن و امان تباہ ہو سکے۔

آج ملک پاکستان میں ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ قائد اعظم ؒ کے فرمودات سے برملا انحراف کیا جارہا ہے، ملک پاکستان میں صرف سیاسی جماعتیں ہی نہیں بلکہ رعایا بھی اپنی الگ الگ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور ہم اپنی پہچان بطور پاکستانی نہیں، بلکہ ہمد سندھی ہیں ، ہم بلوچی ہیں، ہم پٹھان ہیں اور ہم پنجابی ہیں کے علاوہ بھی دیگر علاقوں کی مناسبت سے کرانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں

ان شاء اللہ ایک دن پاکستان کے تمام تر مساٸل ضرور حل ہونگے اور پاکستان یقینی طور پر بنیادی مسائل پر قابو پاکر ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو جاٸیں ، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحدہوں اور قومی سطح پر ملک پاکستان کی فلاح و بہبود کیلٸے پالیسیاں مرتب کی جائیں، بالخصوص اقتصادی راہداری کے قیام کیلٸے پوری قوم کو متفق ہونا ہوگا تاکہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نو جوان نس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا جائے

۔ملک پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر وطن عزیز کا ہر فرد یہ عہد کرے کہ وہ ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی، اور فلاح و بہبود کیلٸے اپنے فرائض ایمانداری اور دیانت داری سے سرانجام کرے گا اور ملک پاکستانی کے وسیع تر مفاد و استحکام کیلٸے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا ،اگر ایسا ہوگیا تو پھر یقین مانیں کہ وہ وقت جلد آئے گا ان شاء اللہ جب ملک پاکستان کا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔ میری طرف سے تمام اہل وطن کو 75ویں یوم آزادی مبارک ہو۔۔۔

اللہ پاکستان کو رہتی دنیا تک شاد و آباد رکھے آمین

‎@JahantabSiddiqi

Leave a reply