پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

لاہور مزار اقبال پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان، ائیر افیسر کمانڈنگ پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی، کورنگی کریک تھے۔ مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے شاعر مشرق کو سلامی دی اور حفاظتی فرائض سنبھالے۔

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

پاکستانی قوم نے نماز فجر میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر ملک کی سلامتی، بقا اور تحفظ کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ مساجد میں تحریک پاکستان میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کرائی گئی

دوسری جانب پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق آج ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب موسم کی خرابی کے باعث دو روز کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے، تقریب اب 25 مارچ کے روز منعقد کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم کی مزار پر حاضری دی، وزیراعلیٰ سندھ کے مزار قائد پہنچ نے پر کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور دیگر افسران نے استقبال کیا کابینہ اراکین امتیازشیخ، سید اویس شاہ، اعجاز جکھرانی، شبیر بجارانی، شہلا رضا و دیگر بھی موجود ہیں

Shares: