یوٹیوبر جمیل فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا

0
37

اسلام آباد پولیس نے دعوی کیا ہے کہ یوٹیوبر جمیل فاروقی کراچی میں گرفتار کرلیا گیا ہے.

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ:تحریک انصاف کے حامی یوٹیوبر جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ 701/22 تھانہ رمنا پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا، ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ ملزم شہباز شبیر عرف شہباز گل پر پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا ہے.
https://twitter.com/ICT_Police/status/1561542423226077184
اسلام آباد پولیس کے مطابق: اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا اور اسی عندیہ کے تحت ملزم جمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کیا گیا ہے. پولیس نے مزید کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کیخلاف ہر قسم کی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

تحریک اںصاف کے کارکن عمیر نے لکھا سیئر صحافی حامد میر کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ: یہ یعنی حامد میر
کیا تمہاری پھوپھی کا بیٹا ہے جو اس کو کچھ نہیں کہا گیا کیونکہ ایک ہفتہ ہونے کو آیا انہوں نے کھلے عام ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر بمع ثبوت کہا تھا کہ شہباز گل پر تشدد اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں کیا گیا.


حامد میر نے 16 اگست کو اپنے ٹوئیٹر پر پروگرام کیپٹل ٹاک کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ: "شہباز گل نے ایک ٹی وی چینل پر جو باتیں کیں انکی تائید نہیں کی جا سکتی لیکن انکے ساتھ جو غیر قانونی تشدد ہوا ہے وہ قابل مذمت ہے جسم کے ایسے حصوں پر تشدد کیا گیا جو دکھایا نہیں جا سکتا.”

واضح‌ رہے کہ یوٹیوبر جمیل فاروقی نے 19 اگست کو اپنے یوٹیوب وی لاگ میں دعوی کیا تھا کہ ڈاکٹر شہباز گل کے ساتھ ناصرف جنسی زیادتی کی گئی بلکہ مرچوں کے ڈنڈوں کا استعمال بھی کیا گیا تھا.

جمیل فاروقی نے مزید دعوی کیا کہ: میں نے شہباز گل کی خود تصاویر دیکھی ہیں جس میں ان پر تھرڈ دگری ٹارچر کیا گیا اور ان کے جسم کے مخصوص حصوں پر چھتروں کے غیر معمولی نشانات تھے، اور وہاں موجود پولیس اہلکار نے شہباز گل کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی.

Leave a reply