ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں حرامانی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی چُلبلی اور خوبرو اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی انسان مکمل پرفیکٹ نہیں ہوتا لہذٰا ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں

باغی ٹی وی :کم عرصے میں شوبز میں اپنی الگ شناخت بنانے والی اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے- حراما نی کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی آنکھوں کے گرد گہرے حلقے موجود ہیں اور وہ یہ بات سب کے سامنے تسلیم کرتی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CD8cl-uHErY/?igshid=1j6764yws624r
اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہاں وہ مانتی ہیں کہ ان کے ڈارک سرکلز ہیں لیکن وہ اس بات کو بھی تسلیم کرتی ہیں کہ کوئی بھی شخص پرفیکٹ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم ظاہری خوبصورتی کی بجائے باطنی خوبصورتی کو ترجیح دیں-

انہوں نے ایک شعر بھی لکھا کہ کتنے گہرے حلقے شام کے رنگ ہیں چھلکے –

کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ حرا اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ ماضی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی طرف سے بھی خوب سراہا جاتا ہے اور مداح تصویروں پر تعریفوں بھرے مختلف دلچسپ تبصرے کرتے ہیں-

عمران اشرف اور سارہ خان جلد ہی نئے ڈرامے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

کاش کہ ہم ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے بات کرنا سیکھ لیں…

پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

Comments are closed.