کرونا کی آڑ میں مساجد کے خلاف بعض نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹنگ کرونا سے زیادہ خطرناک ہے ،زید حامد
اسلام آباد:کرونا کی آڑ میں مساجد کے خلاف بعض نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹنگ ہی اصل میں کرونا سے زیادہ خطرناک ہے ،زید حامد کا سخت ردعمل ، اطلاعات کے مطابق معروف بلاگراورسوشل ورکرسید زید حامد نے پاکستان میں بعض نجی ٹی وی چینلز کی کرونا وائرس کی آڑ میں مساجد کے خلاف غلط رپورٹنگ پربڑے افسوس کا اظہارکیا ہے ،
وہ کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک ہے کہ کرونا وائرس بہت نقصان پہنچا رہا ہے لیکن یہ تاثرکیوں دیا جارہا ہےکہ صرف مساجد میں جانے سے نماز پڑھنے سے ہی کرونا پھیلتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اوردوسرے ممالک جہاںلاکھوں لوگ کرونا کا شکارہوئے اوران میں سے اکثراپنی مزہبی مقامات پرتو جاتے ہی نہیں پھران کو کرونا کہاں سے لگا
زید حامد نے یہ ٹھیک ہے کہ ہمیں سوش فاصلے پرعمل کرنا چاہیے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کوئی اللہ کے گھروں کی رونق پروارکرے یہ ناقابل برداشت ہے ،
یاد رہے کہ آج ایک نجی ٹی وی نے پاکستان میں کرونا سے مرنے والوں اوربیمار ہونے والوں کی خبردی لیکن تصویرکسی مسجد میں نمازیوں کی دی جو کہ ماہرین طب اورحکومت وقت کی ہدایات کے مطابق فاصلہ رکھ کرنمازپڑھ رہے تھے ، ان کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف منفی رپورٹنگ ہے بلکہ ایک گھنوئنی سازش ہے