مشہور کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی وڈ کو خیر باد کہہ دیا، کہا ایمان متاثر ہو رہا تھا

0
78

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا کو خٰبرباد کہہ دیا ہے اور اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری سے تعلق کی وجہ سے ان کا ایمان متاثر ہو رہا اور مذہب سے تعلق خطرے میں‌ پڑ‌ گیا تھا.


باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے سال 2015 میں معروف فلمی اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ‘دنگل’ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور مختصر عرصہ میں زبردست شہرت حاصل کی تھی. اٹھارہ سالہ زائرہ وسیم نے تین بالی وڈ فلموں دنگل، سیکرٹ سوپر سٹار اور دی سکائی از پنک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،

رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے بالی وڈ چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک تحریر لکھ کر کیا اور اپنے فیصلہ کو درست ثابت کرنے کیلئے قرآن پاک کی متعدد آیات، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اقوال کا ذکر کیا.

واضح‌ رہے کہ زائرہ وسیم اب تک بالی وڈ کے کئی ایوارڈ جیت چکی ہے. ان کے اس اچانک فیصلہ پر بھارتی شہریوں‌ نے سوشل میڈیا پر تبصروں‌ کا طوفان کھڑا کر دیا ہے تاہم کشمیریوں‌ نے ان کے اس فیصلہ کی حمایت کی ہے.

Leave a reply