زخمی امریکی گالفر نے اپنی پہلی ترجیح بتادی

زخمی امریکی گالفر نے اپنی پہلی ترجیح بتادی

باغی ٹی وی : چند ماہ قبل کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کہا ہے کہ ان پہلی ترجیح اپنے پیروں پر چلنا ہے، صحتیابی کے لیے ان کا بتانا تھا کہ ری ہیب کا مرحلہ سب سے مشکل چیلنج ہے۔

چند ماہ قبل کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ٹائیگر ووڈز نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اپنے معمولات زندگی میں تھوڑا بہت چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ٹائیگر ووڈ کا کہنا تھا کہ گالفرز، فینز اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نیک پیغامات بھیجے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 45 سال کے گالفر ٹائیگر ووڈز تیزی سے صحت مند ہورہے ہیں۔

خیال رہے عالمی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈز لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے تھے .انہیں گاڑی کاٹ کر ریسکیو کیا گیا تھا ۔
جس سے ان کے پیر میں شدید چوٹیں آئی تھی اسپتال داخل ہونے کے بعد ان کی سرجری کی گئی تھی ۔

ٹائیگر ووڈ اس سے قبل 2009 میں بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جب کہ 2017 میں انہیں پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبے میں حراست میں بھی لیا تھا

Comments are closed.