سرگودہا:ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے کنسٹیبل کی سول ہسپتال میں عیادت کی۔
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے علاقہ تھانہ شاہ پور سٹی میں پولیس مقابلہ کے دوران زخمی ہونے والے کنسٹیبل مظہر اقبال کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں عیادت کی۔ ڈی پی او سرگودہا نے زخمی ہونے والے کنسٹیبل سے خیریت دریافت کی ۔انہوں نے علاج معالجہ اور دیگر طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ڈاکٹرز سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ زخمی کانسٹیبل کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی اس موقع پر انہوں نے اپنے جوان کی جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔