14 اگست کو لگا رہے ہیں پابندی؟ زرتاج گل نے ایسا اعلان کیا کہ…..

0
60

وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 14 اگست سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہو گی

زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر، نااہل قراردیاجائے، مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زرتاج گل نے اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی آبادی متاثر ہو رہی ہے، 14اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی نافذ کر دی جائے گی،زرتاج گل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ ایک لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

میں یہ کام نہیں کرتی……زرتاج گل نے کیوں کی وضاحت؟

 

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ہمشیرہ شبنم گل کو نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا .شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں گریڈ 18 کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے شبنم گل کو اعزازی گریڈ 19 دے رکھا ہے ،شبنم گل نے 2010 میں پولیٹکل سائنس میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا وہ 9 سال گزر جانے کے باوجود بھی پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکیں .
وزیر اعظم عمران خان نے زرتاج گل کی بہن کی ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں. وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا پی ٹی آئی کی روایات کیخلاف ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے. نعیم الحق کا کہنا تھاکہ سفارش پر تقرریاں کر کے پی ٹی آئی حکومت میں کوئی شخص اپنے عزیز و اقارب کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا،

Leave a reply