لاہور: ژالہ باری سے 3 بچے زخمی، متعدد جانور ہلاک

0
36
rain

لاہور میں موسلادھاربارش کے باعث جہاں موسم خوشگوارہوگیا وہیں رحمت کی صورت میں برسنے والی بارش زحمت بھی ثابت ہوئی،تیز آندھی اور ژالہ باری سے درخت اکھڑ گئے ۔ نشیبی علاقے زیرآب آگئے، راوی روڈ پر دیوارگرنےسےتین بچے زخمی ،تین گاڑیاں تباہ جبکہ کرنٹ لگنےسے گیارہ بکریاں مرگئیں۔ سماء کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں شام کے وقت آسمان پر کالی گھٹائیںچھا گئیں اوردیکھتے ہی دیکھتے ایسے برسیں کے جل تھل ایک کردیا، موسلادھار بارش کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہیں رحمت کی صورت میں برسنے والی بارش زحمت بھی ثابت ہوئی، اس دوران تیز آندھی کے باعث درخت گرنے سے پارکنگ میں کھڑی تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

گڑھی شاہو کے علاقے میں بارش کا پانی کھڑا ہونے اور کرنٹ لگنے سے گیارہ بکریاں ہلاک ہو گئیں جبکہ راوی روڈ کے علاقہ میں تیزآندھی کے باعث سکول کی دیوارگرنے سے گلی میں کھیلتے تین بچے زخمی ہو گئے۔ لاہورمیں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں اکسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو متحرک رہنے اورنکاسی آب کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے عملے کو فیلد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ڈی جی پی ڈی ایم اےعمران قریشی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ افسران فیلڈ میں نکاسی آب ٹیموں کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔ واسا اور میونسپل ادارے ڈی واٹرنگ مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہیں اور ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل طور پر فعال رکھیں جائیں۔ عمران قریشی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہروں کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے مشینری و آلات دستیاب رکھیں جبکہ شہری ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم پی ڈی ایم اے کی جانب سے واسا سمیت متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Leave a reply