زمان پارک میں دہشت گردوں کی اطلاعات بھی ہیں. نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ جب فیصلہ کر لیا تو پھر عمران خان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ جبکہ پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، چاہتے ہیں کہ جانی نقصان نہ ہو لیکن جب فیصلہ کر لیا تو پھر عمران خان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔
نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی نے صوفی محمد کی کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو پارٹی میں شامل کیا، وہ دہشت گرد 8 سال جیل کاٹ چکا ہے، اب ایسےلوگ زمان پارک میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا جانی نقصان سے بچنے کی کوشش کی لیکن جب عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ ہوا تو تین چار گھنٹوں میں کر لیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پولیس غیر مسلح تھی، افسران سمیت 58 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن اپنے ہی ساتھیوں کی حرکتوں سے زخمی ہوئے ، گلگت بلتستان پولیس سےکوئی تصادم نہیں ہوا ، صبح 10 بجے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی ہے ، عدالتی فیصلے پر 100 فیصد عمل ہوگا ۔ جبکہ پولیس حکام کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گاڑیاں جلائیں، رینجرز پر حملے ہوئے، ان تمام واقعات کے مقدمات درج ہیں اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔