تحریک انصاف کی ریلی، محکمہ داخلہ پنجاب نے سات روز کے لئے جلسوں،ریلیوں پر لگائی پابندی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی لگا دی ،اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا،پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہو گا پابندی آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی ، پابندی لاہور میں ٹریفک اورسیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ،

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں ،عمران خان آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے،تحریک انصاف کی جانب سے ریلی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، ریلی کا آغاز زمان پارک سے کیا جائے گا،زمان پارک تا داتا دربار ریلی کے شیڈول کے مطابق زمان پارک سے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ریلی ایک بجے داتا دربار کی طرف روانہ ہو گئی۔ زمان پارک میں آنے والے تمام قافلوں کا اکمل خان باری استقبال کریں گے مال روڈ انڈرپاس کراس کرکے علی علی حسن عباس ایڈووکیٹ ریلی کے شرکاء کے لیے دودھ کی سبیل لگائیں گے جیل روڈ انڈر پاس کراس کرکے ناصر سلمان ریلی کے شرکاء کو ویلکم کریں گے ایف سی کالج انڈرپاس کراس کرکے شنیلا روتھ کرسچن کمیونٹی کے ہمراہ ریلی کے شرکاء کا استقبال کرینگے ۔ فیروز پور روڈ نہر پر حاجی کرامت کھوکھر ظہیر عباس کھوکھر ندیم عباس بارا ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے مسلم ٹاؤن موڑ فیروز پور روڈ پر علامہ اصغر عارف چشتی کی قیادت میں علماء ونگ ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے

پتھر مارکیٹ مین فیروز پور روڈ پر انصاف ٹریڈر لاہور کے صدر ملک عثمان اور جنرل سیکرٹری میاں مقبول کی قیادت میں ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے مین اچھرہ چوک پر میاں محمود الرشید سمن آباد ٹاؤن کے عہدے دران ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے ایل او ایس چوک میں میاں اسلم اقبال ریلی کے شرکا کا استقبال کریں گے مزنگ چونگی میاں اکرم عثمان علی امتیاز وڑائچ علی حسن عباس ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے بڑی سکرین نصب کی جائے گی اور عمران خان صاحب ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے ہمدرد سینٹر کے سامنے لٹن روڈ پر آصف بھٹی کی قیادت میں منیارٹی کے عہدیدران ریلی کے شرکاء کو ویلکم کریں گے ایم اے او کالج ڈاکٹر یاسمین راشد اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے عہدے دران ریلی کے شرکاء کو ویلکم کریں گے پی ایم جی چوک پر انصاف لائرز فورم شاداب جعفری اور حسان نیازی کی قیادت میں ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے گورنمنٹ کالج ناصر احمد انصاری تاجروں کے ہمراہ ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے سنٹرل ماڈل سکول ملک رضوان ریاض ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے داتا دربار چوک پر اصغر گجر یاسر گیلانی مہر واجد عظیم ملک وقار محمد خان مدنی اور غلام محی الدین دیوان ریلی کے شرکاء کا استقبال کریں گے

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے آج لاہور میں ریلی نکالنےکے معاملے پر تحریک انصاف کو خط لکھا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے جب کہ آج عورت مارچ بھی ہے موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کا اجتماع درست نہیں پی ٹی آئی ریلی کے آرگنائزرز زیادہ حفاظتی انتظامات کریں

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

Shares: