ضمانت دینے کا فیصلہ حکومت کا اختیار،سماعت ایک بار پھر ملتوی

0
32

نوازشریف کی طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت پر کیس کی سماعت آدھے گھنٹے کیلیے ملتوی کر دی گئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے سیکریٹری داخلہ کو روسٹرم پربلالیا گیا ، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ضمانت خارج کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ آپ تک پہنچا تھا، کیا آپ نے عدالتی فیصلہ پڑھا تھا،ضمانت دینے کا فیصلہ حکومت کا اختیار ہے،آپ کی لاپرواہی کی وجہ سے بات عدلیہ پرآتی ہے

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آپ کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا تھا کیا آپ بیان حلفی لائے ہیں؟ عدالت کے باہر چلے جائیں نیب آدھے گھنٹے میں بیان حلفی جمع کرائے، فیصل چوھدری نے کہا کہ میں اس بارے میں پوچھ کر بتاوَں گا،چیف جسٹس نے کہا کہ فیصلے کے بعد آپ نے دوسرے قیدیوں کا پتہ لگایا ،میڈیکل بورڈ کہتا ہے کہ مریض کی حالت خراب ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بیان حلفی کیوں نہیں جمع کرایا گیا؟

نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

عدالت نے کہا کہ ہر چیز عدلیہ کے کندھے پر ڈال دی جاتی ہے، آدھے گھنٹے میں بیان حلفی جمع کروائیں.

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ملزم جسمانی ریمانڈ پر آپ نیب والوں کے پاس ہے،کیا اس معاملےپر نیب چیئرمین نے بیان حلفی جمع کرایا ہے،نوازشریف کی طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت پر کیس کی سماعت آدھے گھنٹے کیلیے ملتوی کر دی گئی.

Leave a reply