باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کوشاں ہیں،
نیب ہیڈکوارٹرزمیں متاثرین میں رقوم کی تقسیم کی تقریب ہوئی،چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ مضاربہ کیس، متاثرین میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،نیب کی کامیابی میں نائب قاصدسے لےکرچیئرمین تک سب کوکریڈٹ جاتا ہے ،ایسا نہیں ہے کہ کوئی بےگناہ ہے اوراس کے خلاف کیس یا ریفرنس بنایا گیا ہے،نیب کوکسی قسم کا کوئی استثنا حاصل نہیں،
چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ احتساب یک طرفہ ان کونظرآتا ہے جن کی آنکھوں پرپٹیاں بندھی ہوئی ہیں،نیب شفاف اوریکساں احتساب کی پالیسی پرعمل پیرا ہے،چیف جسٹس کےفیصلوں سے ہماری رہ نمائی ہوئی ہے،ہرکیس کا تمام پہلوں سے جائزہ لے کرمیرٹ پرفیصلہ کرتے ہیں،بڑے سیاستدان کہتے ہیں کہ وہ چیئرمین نیب کومناظرےکاچیلنج کرتے ہیں،ہرکیس کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے کرمیرٹ پرفیصلہ کرتے ہیں،
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی
رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا
ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان
مولانا کر رہے ہیں حکومت کے خلاف بہت بڑی تیاری،کن وزراء کا چاہتے ہیں استعفیٰ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے نیب کے قوانین نہیں پڑھے وہ بھی تنقید کرتے ہیں،نیب کی کارکردگی کومزید بہتربنانے کے لیے کوشاں ہیں،جائزاورغلط تنقید پران کا مشکورہوں،کم ازکم یاد تو رکھا،اپنے منہ میاں مٹھوبننا اچھی بات نہیں،1200 ارب روپے کے ریفرنس کے معاملات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں،نیب ناکام ادارہ ہوتا تو یہ 364 ارب روپے کہاں سے نکلتے ؟ تنقید کرنے سے پہلے آئین اورقانون کودیکھ لیں،کیسزکا جلد ازجلد فیصلہ ہوگا تودودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو گا، ضمانت ہونا بڑی بات نہیں،قتل کیسز میں بھی ہوجاتی ہے،زیادہ کرپشن ہوگی توزیادہ کیس رجسٹر ہوں گے،