زمین کے تنازعہ پر پانچ قتل،لواحقین کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا

0
58
زمین کے تنازعہ پر پانچ قتل،لواحقین کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ نوابشاہ واقعے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے ،

وفاقی وزیر علی زیدی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بلا ول ہاؤس کی ہدایت پر پولیس کو مجرمان کے خلاف کارروائی سے روکا گیا ،پولیس نے ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کرنے سے انکار کردیا ہے،نوابشاہ میں دھرنے میں بیٹھے مظاہرین انصاف کے منتظر ہیں،زرداری مافیا کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے،

قبل ازیں سندھ کے علاقے قاضی احمد کے نواح نواب ولی محمد میں زمین کے تنازعے پر قتل ہونے والے پانچ مقتولین کی لاشیں ورثاء اور قوم پرست جماعتوں کے رہنما قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں

مقتولین کے ورثاء کا مطالبہ ہے کہ قتل ہونے والے پانچوں افراد کی ایف آئی آر سندھ کی حکمران جماعت کے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری ،محسن زرداری ،عابد زرداری، شھزادو زرداری، صالح زرداری ،محرم میمن سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج کی جائے اور انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

واضح رہے کہ نواب ولی محمد کے کچے کے علاقے میں چار سو ایکڑ زرعی زمین کی ملکیت پر زرداری برادری کے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بھنڈ برادری کے پانچ افراد اور ایک سندھ پولیس کے ایڈشنل ایس ایچ او عبدالحمید کھوسو کو قتل کر دیا تھا جبکہ آٹھ سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی #QaziAhmedIncident ٹاپ ٹرینڈ ہے جس میں‌ صارفین انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایک صارف کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ قاضی احمد واقع کی پاکستان آرمی کی جے آئی ٹی بنائی جائے۔۔۔اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت زرداری خاندان کے اس آمرانہ اقدامات کے خلاف نوٹس لیا جائے۔۔

ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ قاضی احمد دھرنے میں سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ, جی یو آٸی لیڈر راشد محمود سومرو وزیراعظم کے خاص مددگار ارباب غلام رحیم اور ام رباب چانڈیو دہرنے میں بھرپو شرکت بھنڈ برادری کے پانچ افراد کا قاتل علی حسن زرداری اور اس کے پالتو غنڈے ہیں ان کو جلد گرفتا کیا جائے.

https://twitter.com/journlist110/status/1493056980285546503

ایک صارف کا کہنا تھا کہ قاضی احمد واقعہ دھشتگردی ھے اور اس کے پیچھے سندھ سرکار کے دھشتگرد اور قبضہ خور ہیں۔ اب یہ سب مذمت کر رہے ہیں جبکہ فساد کی جڑ اور سندھ میں جنگل کا قانون نافذ کرنے والے یہ خود ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر آباد میں جنگل کا قانون نہیں چلے گا قاضی احمد میں زرداری برادری کے مسلح افراد کے حملے میں قتل کئے گئے پولیس افسر سمیت بھنڈ برادری کے 6 افراد کے قتل کا مقدمہ 30 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا جانا انتہائی افسوناک عمل ہے،پولیس کو چاہئے

قاضی احمد واقعہ کے بعد جاری دھرنے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملوث لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے اور گرفتار کرکے گم کئے گئے غلام حیدر بھنڈ محمود مھر بلاول بھنڈ ودیگر کو آزاد کیا جائے زمینوں سے قبضہ ختم کرکے اسلحے کے ساتھ بیٹھے لوگوں کو اٹھایا جائے زمینیں ہمارے حوالے کی جائیں دوسری صورت میں لاشوں کو نہیں دفنائیں گے اور دھرنا جاری رہے گا

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

پسند کی شادی جرم،دو لڑکیوں کو برہنہ گاؤں میں گھما کا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈکروانے،20 افراد کی اجتماعی زیادتی پر کمیٹی قائم

سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا

Leave a reply