زارا نور عباس عہد وفا کی ٹیم اور آئی ایس پی آر کی شکر گزار

0
46

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامےعہد وفا پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے کامیاب ڈراموں میں سے ایک ہے جس کی آخری قسط اتوار 15 مارچ کو نشر کی گئی اس ڈرامے کی کہانی چار دوستوں پر مبنی تھی جن کے کیریئرز اور ذاتی زندگی کو ڈرامے میں پیش کیا گیا

باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامےعہد وفا پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے کامیاب ڈراموں میں سے ایک ہے جس کی آخری قسط اتوار 15 مارچ کو نشر کی گئی اور اب ڈرامے کے اختتام کے بعد اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے ساتھیوں اور مداحوں کے ساتھ ساتھ آئی ایس پی آر کا بھی شکریہ ادا کیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈرامے کے دوران لی گئی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور کیپشن مین لکھا کہ عہد وفا کا اختتام ہوگیا میں پروڈیوسرز اور لکھاریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں عثمان خالد بٹ آپ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز تھا اس دوران کچھ بہترین لوگوں کے ساتھ وقت گزارا اور یادیں بنائیں

انہوں نے لکھا حاجرہ یامین وہاج علی احمد علی اکبر اور احد رضا میر آپ سب کا شکریہ آئی ایس پی آر کا بھی ان کے سپورٹ کے لیے شکریہ خاص طور پر کرنل آصف اور میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ یہ پروجیکٹ ان کا خواب تھا جسے بڑی محنت سے انہوں نے پورا کیا
https://www.instagram.com/p/B9zJ5eehDHj/?igshid=1qjnjvl3s7wlq
اداکارہ نے اپنے مداحوں کا بھی اس ڈرامے میں ان کے کردار کو پسند کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے لکھا امید ہے اپنی زندگی کے آخر تک اسی طرح آپ سب کو محظوظ کرسکوں

واضح رہے زارا نور عباس نے اس ڈرامے میں رانی نامی لڑکی کا کردار نبھایا تھا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی ہے

ڈرامے میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، زارا نور عباس، علیزے شاہ اور ونیزہ احمد جیسے اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کئے تھے

سب عہد وفا کے نام کیا، جنرل آصف غفور

Leave a reply