زرعی ترقیاتی بینک کے ملازمین کی تنزلی ،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

0
43

زرعی ترقیاتی بینک کے ملازمین کی تنزلی ،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے 112 ملازمین کی تنزلی کیخلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت تک بورڈتشکیل دینے کا حکم دے دیا

عدالت نے ملازمین کی تنزلی پر حکم امتناع میں 18 جنوری تک توسیع کردی ،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گزشتہ 3سال سے بورڈ کوفعال کرنے میں ناکام رہی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ درست طریقہ نہیں،عدالت کافی عرصہ سے دیکھ رہی ہے،صدرزرعی ترقیاتی بینک توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔

عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کومطمئن کرنا ہوگا،سپریم کورٹ نے 3 ماہ میں پالیسی فیصلے کرنے کا حکم دیا تھا،صدربینک درخواست دائرکرتے ہیں کہ وفاقی حکومت بورڈ نہیں بنا رہی،

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

” بھارت نے اقوام متحدہ پر حملہ کردیا” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھارت کی رکنیت معطل کریں:پھریقین ہوگا :رحمان ملک

اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پرفائرنگ کیوں کی؟ بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب

بھارت نہ صرف معصوم شہریوں بلکہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی نشانہ بنا رہاہے، آئی ایس پی آر

بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پاکستان نے اقوام متحدہ میں کیے پیش

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں مزید دلائل دینا بینک کیلئے شرمناک ہے،وفاقی حکومت بینک کا بورڈ تشکیل نہیں دے سکی،زرعی ترقیاتی بینک سپریم کورٹ ڈائریکشن کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی فیصلے کرنے کیلئے 3 سال سے بورڈہی نہیں بننے دیا گیا،قانون کے مطابق پالیسی بنانا کس کا کام ہے؟عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت صدرزرعی ترقیاتی بینک پالیسی فیصلے کررہے ہیں؟

Leave a reply