آصف زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے ایسی بات کی کہ صحافی بھی ہنسنے پر مجبور ہو گئے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اڈیالہ جیل میں اپنے والد آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو انسولین رکھنے کے لئے فریج تک کی سہولت نہیں دی گئی، بھارتی پائلٹ کو طبی سہولیات دی گئیں اور تین دن بعد چھوڑ دیا لیکن سابق صدر رہنے والے آصف زرداری کے ساتھ تبدیلی سرکار کیا سلوک کر رہی ہے؟ افسوسناک ہے، آصف زرداری پر ابھی تک جرم ثابت نہیں ہو سکا پھر بھی مجرموں سے بڑھ کر سلوک کیا جا رہا ہے
بلاول زرداری نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے علاج کا عدالت حکم دے چکی ہے لیکن جیل انتظامیہ علاج نہیں کروا رہی، آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے.
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اڈیالہ جیل میں اپنے والد آصف زرداری سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،
بلاول اور زرداری کی ملاقات میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات پرتفصیلی بات چیت ہوئی،بلاول زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتوں کے حوالہ سے اپنے والد کو آگاہ کیا، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی.
پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی
بلاول زردری نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے حؤالہ سے پارٹی اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے
آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید
مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی
واضح رہے کہ دو روز قبل بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی ہے، اسکے بعد مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کر دیا جسکی بلاول زرداری نے حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم مولانا کا ساتھ دیں گے لیکن دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے
میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو
آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟
ہسپتال سے جیل منتقل کئے جانے پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایوان بالا میں تحریک بھی جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے.