زرتاج گل لاہورمیں پرویزالہیٰ سے ملنے پہنچ گئیں

0
44

زرتاج گل لاہور میں پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال اور ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگوکی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔ ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ 13 جماعتوں کا اتحاد اکیلے عمران خان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے۔  ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں عوامی نمائندوں کی مشاورت یقینی بنائی گئی ہے۔ ترقی ڈیرہ غازی خان کے عوام کا حق ہے،عوام کو یہ حق ضرور دیں گے  سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی عوامی فلاح وبہبود کا منصوبہ ہے۔ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹروں کو سپیشل الاؤنس دینے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے بلوچستان کے عوام بھی مستفید ہوسکیں گے۔ زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی عوام کی خدمت اور فلاح کا قابل قدر ویژن رکھتے ہیں۔چودھری پرویزالٰہی ڈی جی خان کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مخلص او رمتحرک ہیں۔ ہمایوں خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ایم این اے جاوید وڑائچ اورایم پی اے آصف مجیدنے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اوررحیم یار خان میں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں پربات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور ہمارا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے۔  پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام رہی ہے اوراس حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی۔مخالفین کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں، یہ صرف اپنے کیس ختم کرا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اورپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے

اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

Leave a reply