ذاتی معالج ، بھائی کے علاوہ نواز شریف کے ساتھ کون کون پاکستان چھوڑ رہا؟ اہم خبر

0
23

ذاتی معالج ، بھائی کے علاوہ نواز شریف کے ساتھ کون کون پاکستان چھوڑ رہا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئر ایمبولینس نوازشریف کولیکرحج ٹرمینل سے روانہ ہو گی،ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آپ سب کی دعاؤں میں نوازشریف آج صبح 10 بجےلندن روانہ ہوں گے،سفر پر روانگی سے قبل ڈاکٹرزنے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا،ایئرایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے،پارٹی صدرشہباز شریف اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ہمراہ ہوں گے،

شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوازشریف کودوران سفرخطرات سے بچانے کیلیےاسٹیرائیڈ کی ہائی ڈوزدی گئی ہیں،نواز شریف کو لے جانے کے لیے قطر ایئرویز کی ایئر ایمبولینس لاہور ایئرپورٹ پر موجود ہے،نوازشریف ایئرپورٹ پرعدالتی حکم دکھا کربیرون ملک جاسکیں گے،سابق وزیر اعظم کے ہمراہ پانچ لوگ ائیر ایمبولینس میں روانہ ہوں گے جن میں شہباز شریف، ڈاکٹر عدنان، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں۔ عابداللہ جان اور محمد عرفان نواز شریف کے ذاتی ملازم ہیں،

سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کےلیے آج بیرون ملک روانہ ہورہے ہیں،21 اور 22 اکتوبرکی درمیانی شب نوازشریف کی طبیعت خراب ہوئی،اسپتال منتقل کیاگیا تھا،میڈیکل ٹیسٹ میں نوازشریف کے پلیٹلٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم پائی گئی تھی۔ سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل تھے۔میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل تھا۔

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

25 اکتوبر،چودھری شوگر ملز کیس میں طبی بنیاد پر نواز شریف کی ضمانت منظور ہوئی،26 اکتوبر،العزيزيہ ریفرنس میں انسانی بنیادوں پر نوازشریف کی عبوری ضمانت منظور ہوئی،26اکتوبر، نواز شریف کو ہلکا ہارٹ اٹیک ہوا ، وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نےتصدیق کی،نوازشریف سروسزاسپتال سےڈسچارج ہوئے،جاتی امرامیں آئی سی یوبناکرمنتقل کیا گیا،29 اکتوبر ، العزيزيہ ریفرنس میں طبی بنیاد پرنوازشریف کی2 ماہ کے لیے سزا معطل کردی گئی،8 نومبر، شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی،12 نومبر ، وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت دی،انڈیمنٹی بانڈ دینے کا کہا،14 نومبر ، ن لیگ نے انڈيمنٹی بانڈ کی شرط لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی ،16 نومبر،لاہور ہائیکورٹ نےنواز شریف کوعلاج کیلیےبیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،

 

عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دے دی، عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کو4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا ڈرافٹ پراعتراض مستردکردیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 4 ہفتے بعد صحت ٹھیک نہ ہوئی توقیام میں توسیع ہوسکتی ہے،

نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی،

Leave a reply