آئی ایم ایف آخری قسط کیلئے نگران حکومت سے مذاکرات پر سنجیدہ نہیں

نئی منتخب حکومت کی بات چیت فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو سکتی ہے
0
94
imf

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نو منتخب حکومت کے قیام کے بعد اپنا وفد پاکستان بھیجے گا-

باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد نگران حکومت سے آخری قسط کے لیے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں، اس لیے وفد منتخب حکومت بننے کے بعد پاکستان آئے گا،شیڈول کے مطابق ائی ایم ایف کا وفد جاری پروگرام کے تیسرے ریویو کا جائزہ لینے کے لیے مارچ میں اسلام آباد آئے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی آخری قسط کے لیے صرف نئی منتخب حکومت سے ہی بات چیت ہو گی ، موجودہ قرض پروگرام کے تحت آخری قسط میں 1.1 ارب ڈالر موصول ہونا ہیں، نگران حکومت نے قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کئے ہیں، نگران حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے منتخب حکومت کو بات چیت میں آسانی ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ نئی منتخب حکومت کی بات چیت فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو سکتی ہے۔

سینٹرل لندن میں واقع کریمینل کورٹ میں آگ لگ گئی

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے،سعودی عرب

لبنان کے جج عالمی عدالت انصاف کے صدر منتخب

Leave a reply