صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے آئینی حقوق استعمال کرتے ہوئے زچگی اور پدریت کی چھٹی کے بل 2023 کی توثیق کردی ہے جبکہ ایوان صدر کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق بل کے تحت وفاقی حکومت کے اداروں کی خواتین ملازمین سروس میں تین مرتبہ مکمل تنخواہ کے ساتھ زچگی کیلئے پوری چھٹی لے سکیں گی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زچگی اور پدریت کی چھٹی کے بل، 2023ء کی توثیق کر دی۔ pic.twitter.com/HMDeY2CujV
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) June 20, 2023
جبکہ نئے قانون کے تحت خواتین ملازمین پہلی دفعہ 180 دن جبکہ دوسری مرتبہ 120 دن اور پھر تیسری بار 90 دن کی زچگی کی چھٹی لے سکیں گی۔ علاوہ ازیں اسی طرح  مرد ملازمین بھی پوری سروس کے دوران صرف تین مرتبہ صرف 30 دن کی چھٹی لے سکیں گے۔ تاہم قانون کا اطلاق وفاقی حکومت کے زیرانتظام تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں 6 ماہ تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا مشاورتی اجلاس
کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کیلئے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل
عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ،حماد اظہرکے وارنٹ جاری
پرویز الہی اور انکے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کا بل ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی خاموش نہ رہی
برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تربیت یافتہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولت کے بل، 2023ء کی توثیق کر دی۔ pic.twitter.com/rahDJZiKHH
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) June 20, 2023
جبکہ اس کے علاوہ صدر مملکت نے ایک اور بل یعنی  تربیت یافتہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولت  کے بل، 2023ء  کی  بھیتوثیق کر دی ہے.  اسلام آباد کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں بچوں کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے لیئے تربیت یافتہ پیرا میڈیکل اسٹاف  کی دستیابی لازمی قرار دی گئی ہے.
اس کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ تمام نجی اسکول بچوں کو طبعی امداد دینے کیلئے اسٹاف کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی وقت بچوں کو ضرورت میں فوری طبعی امداد فراہم کی جاسکے لہذا اس کیلئے میڈیکل کی امداد انتہائی ضروری قرار دی گئی ہے.








