زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کے 38 بچے بیہوش
پنجاب کے ضلع نارووال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،

نارووال کے علاقے تلونڈی بھنڈراں کے مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے38 بچے بے ہوش ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا یے کہ 100 سے زائد بچوں نے رات کو کھانا کھایا جس سے انکی حالت بگڑ گئی ۔بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مدرسہ انتظامیہ اور بچوں کے والدین بھی ہسپتال پہنچ چکے ہیں،

پولیس بھی مدرسہ میں پہنچ چکی ہے، زہریلا کھانا کیسے بچوں کو کھلایا گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے کھانا بنانے والے باورچی اور مدرسہ مہمتمم کا بیان ریکارڈ کیا ہے،

نارووال کے علاقے تلونڈی بھنڈراں کے مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے بچوں کے بے ہوش ہونے کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اورآر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی، اور کہا کہ متاثرہ بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

Shares: