زہریلی گیس، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم،ڈاکٹرز کا کیا کہنا ہے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں زہریلی گیس کے حوالہ سے تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی،گیس مسلسل نہیں بلکہ رات کو محسوس کی جاتی ہے، دن کو گیس سے متاثر کوئی نہیں ہوتا، شہریوں میں خوف و ہراس ہے،
جناح ہسپتال کے ڈاکٹر جنید کا کہنا ہے آکسیجن لگانے سے مریض بہتر ہو جاتے ہیں، ابھی تک لیکج کا پتہ نہیں چل سکا، آنے والے تمام مریضوں کو بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے
پولیس نے تحقیقات کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، متوقع کمیٹی متاثرین سے ملاقات کرے گی اور امدادی کاروائیوں پر جامع رپورٹ مرتب کرے گی، پاکستان نیوی کی جانب سے بھی تحقیقات جاری ہیں کہ زہریلی گیس کہاں سے آئی، کے پی ٹی حکام مسلسل اس امر کی تردید کر رہے ہیں کہ گیس یہاں سے نہیں پھیلی لیکن گیس مسلسل پھیل رہی ہے اور سورج غروب ہونے کے بعد گیس محسوس ہوتی ہے جس سے شہری متاثر ہوتے ہیں، گیس رات کو پھیلتی ہے ، دن کو گیس سے کوئی متاثر نہیں ہوتا،رات کو ہسپتالوں میں مریضوں کا رش ہو جاتا ہے،
حکومت کی جانب سے ابھی تک لوگوں کو محفوظ کرنے کے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے، شہریوں نے اپنا علاقہ چھوڑنا شروع کر دیا ہے،
پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ ایم پی اے فریال تالپور کی ہدایت پر شعبہ خواتین کی سیکریٹری اطلاعات رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید ضیاالدین اسپتال پہنچ گئیں، انہوں نے زہریلی گیس سے متاثرہ افراد کی عیادت کی اور زہریلی گیس سے متاثرہ افراد کودی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا
شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے
کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے
کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ
کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا
زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال
زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج
زہریلی گیس سے اموات، معاملہ عدالت پہنچ گیا، درخواست دائر
جماعت اسلامی کے رہنما رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس پھیلنے سے قیمتی جانوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عبدالرشید نے آٹھ شہریوں کی ہلاکت پر بڑے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں اور درجنوں افراد کے بیہوش ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے،
زہریلی گیس سے کراچی کے شہری پریشان، ہلاکتیں 9 ہو گئیں، تعلیمی ادارے، فیکٹریاں ،دکانیں سب بند








