ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلا م آباد ائیر ہیڈ کوارٹر میں آپریشن سوئفٹ کے دو سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد کی گئی

تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان سمیت دیگر عسکری حکام نے شرکت کی، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ،پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو برس قبل 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کا غرور خاک میں ملایا تھا، معاشی مسائل کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات ہیں لیکن پاک فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں۔ پاکستان امن پسند ملک ہے پاکستانی قوم امن سے محبت کرنے والی قوم ہے کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا ،

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے پلائٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ واپس کیا، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،اپنی ذمے داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں

واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے

ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام

کامیابی تعداد سے نہیں، قوم کے عزم اور ہمت سے ممکن ہے،ترجمان پاک فوج

میں نے بھاگنے کی کوشش کی، پاک فوج کے جوانوں نے مجھے بچایا،ابھینندن کی نئی ویڈیو آ گئی

پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کیخلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں’’آپریشن سوفٹ ریٹارٹ‘‘کےنام سےیادرکھی جائیگی، ہم اللہ تعالیٰ کےحضورسجدہ شکربجالاتےہیں کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پرپورااترنےکا موقع دیا. انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران دشمن کی جارحیت کابروقت اوربھرپورجواب دینے میں کامیاب رہے آیندہ بھی دشمن کی جانب سےکسی قسم کی جارحیت کاجواب پہلےسےزیادہ سخت اندازسےدیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کےتمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

27 فروری،بھارتی رسوائی کا دن، جب پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر تاریخ رقم کی

پاک فضائیہ کے جے ایف سترہ تھنڈر طیارے کی ورچول رائل ائیرٹیٹو شو میں شرکت

ہم غافل نہیں،دشمن کو بھر پوراندازمیں جواب دینے کے لئے پاک فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف

جشن آزادی کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے ملی نغمے کا ایک ٹیزر جاری

ملکی دفاع میں پاکستان ایک قدم اور آگے،بھارتی رافیل بھی پیچھے رہ گیا

پاک چین تعلقات کا آج تاریخی دن،پاک فضائیہ قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پورا اترے گی،ایئر چیف

پاک فوج باصلاحیت، پیشہ ور، نڈر، ابھینندن نے بھارتی فوج کو آئینہ دکھا دیا

Comments are closed.