ضلع وسطی کراچی گندکی کا ڈھیر بنا ہوا ہے ، سلطان بھٹی

0
29

پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سلطان بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کراچی اس وقت گندگی کا ڈھیر بناہوا ہے جگہ جگہ کچرے اور غلاظت کے ڈھیر انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، علاقے میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں، علاقہ مکین اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں ، گندگی کی وجہ سے سیوریج لائنز بھی شدید متاثر ہیں، گلیوں میں سیوریج کا پانی کھڑا ہوا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنان سے ملاقاتوں کے دوران کیا، سلطان بھٹی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو گندگی اور غلاظت میں رہنے پر مجبورکردیا ہے تو دوسری جانب غیر قانونی تعمیرات بھی تیزی سے جاری ہیں جس کی سرپرستی طاقتور مافیا کرتا ہے ، کچھ شر پسند عناصر نہیں چاہتے کہ کراچی ترقی کرے اور یہاں کے لوگ خوشحال ہوں، سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی غیر قانونی تعمیرات کی سرپرست ہیں جو سب کچھ دیکھ کر بھی خاموش ہیں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات نے شہر کا حلیہ ہی خراب کردیا ہے ، کراچی پورے پاکستان کا معاشی حب ہے اس کی تعمیر و ترقی کی بجائے اس کو تباہ کیا جانا لمحہ فکریہ ہے، کوئی وقت تھا جب یہ شہر غریب پرور شہر تھا پورے ملک کے کونے کونے سے لوگ اس شہر میں حصول رزق کے لیئے آتے تھے ، پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی لوگ کراچی کو دیکھنے آتے تھے آج یہ عالم ہے کہ گندگی نے اس شہر میں جینامحال کردیا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور غلاظت سے اٹھنے والے تعفن نے شدید ذہنی کرب میں مبتلا کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین آپریشن وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیاں کی جائیں تا کہ ان لوگوں کا قلع قمع کیا جا سکے جن کی وجہ سے شہر تجاوزات کے جنگل بنتا جا رہا ہے، مسلم لیگ ق ہی کراچی کے مسائل کا واحد حل ہے عوامی طاقت سے بہت جلد کراچی کے مسائل کو ختم کریں گے پاکستان مسلم لیگ ق ترقی کی ضمانت ہے تاریخ گواہ ہے کہ ق لیگ میں پورے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور ملکی معیشت نے بھی تیزی سے اڑان بھری۔

Leave a reply