ضلعی انتظامیہ لاہور نے عوامی مقامات پر ماسکس نہ پہننے کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی.

باغی ٹی وی :ڈی سی لاہور دانش افضال کے مطابق300 عوامی مقامات کی انسپکشنز کی گئیں. 18 خلاف ورزیاں پائی گئیں.

2000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا. 10 افراد کو وارننگ جاری کی گئی. کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

اس سے پہلے لاہور کے اہم مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا فیصلے کے مطابق ڈی ایچ اے کے تمام فیز، تمام بڑی اور چھوٹی مارکیٹیں بند ہوں گی جبکہ حفیظ سینٹر سمیت تمام مالز کو بھی آج رات سے بند کردیا جائے گا،اس کے علاوہ گلبرگ،گلشن راوی،گارڈن ٹاؤن ،فیصل ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن اور اولڈ سٹی کو بھی بند کردیا جائے گا،متعلقہ علاقےتیس جون تک مکمل بندرہیں گے۔

کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیل کئے جانے والے علاقوں میں صرف گراسری اسٹورز،دودھ دہی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

دوسری طرف لاہور میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8 ہزار 927 مقدمات درج کئے گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہاہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ہزار888 دکانیں سیل کی گئیں، ذوالفقار حمید نے کہاکہ پولیس نے ایک ہزار600 مارکیٹیں، بازاروں جبکہ 38 ہزار دکانوں کو چیک کیا،معمولی خلاف ورزی پر 26 ہزار590 دکانداروں اورشہریوںکو وارننگ دی گئی

Shares: