اورنج لائن کی بسوں کو گرین لائن میں ضم کرنے کی منظوری

0
53
orang line

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے اورنج لائن کی بسوں کو گرین لائن میں ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ٹرانسپورٹ سےمتعلق اجلاس ہوا، جس میں اورنج لائن کو گرین لائن میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی اور جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ اورنج لائن سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے، رواں ماہ کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کو منظور کروانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

جبکہ اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اورنج لائن کا روٹ لگ بھگ 4 کلومیٹر طویل ہے اورنج لائن پر 20 بسیں چلتی ہیں اورنج لائن کی گرین لائن میں انضمام سے 25 ہزار رائڈرشپ ہوجائے گی، اس وقت اورنج لائن کی روزانہ کی 3 ہزار رائڈرشپ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فٹ بال اسٹار فرانسسکو ٹوٹی کی کینسر کے مریضوں سے ملاقات
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ، نیوزی لینڈ نے آنگلینڈ کو 9 وکٹو ں سے ہرا دیا
فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت نے سعودیہ کی حمایت کردی
جی میل نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر عہدے سے فارغ
استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری
الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کے لیے 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری
سونے کی قیمتوں میں کمی
گرین لائن کی یومیہ 55 ہزار رائڈرشپ ہے، فیڈر روٹ شامل ہونے کے بعد گرین لائن کی رائڈرشپ ڈیڑھ سے 2 لاکھ یومیہ ہوجائے گی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گرین لائن کی رائڈرشپ کو فیڈر روٹس کو شامل کرنے کی ہدایت دے دی۔

Leave a reply