نو مسلم جرمن وی لاگر اور پاکستانی اداکارہ و ماڈل زویا ناصر کے سابقہ منگیتر کرسٹن بیٹزمین کا بھی منگنی ٹوٹنے کے حوالے بیان سامنے آگیا ہے-

باغی ٹی وی : منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے بیٹز مین نے کہا ہے کہ زویا نے نہیں بلکہ اُنہوں نے خود زویا سے تمام تعلقات ختم کیے ہیں کرسٹن بیٹزمین نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس پر ان کی بھارتی مداح نے کمنٹ کیا۔

بھارتی صارف نے لکھا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ بہت دُکھی ہیں کیونکہ آپ کی منگیتر اور آپ کے دوستوں نے آپ کو تنہا چھوڑ دیا ہے جبکہ ہزاروں لوگ آپ پر شدید تنقید بھی کررہے ہیں آپ پریشان نہیں ہوں کیونکہ وقت سے بڑا مرہم کوئی نہیں ہوتا۔

بھارتی مداح کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمین نے لکھا کہ زویا نے مجھے نہیں چھوڑا بلکہ میں نے خود اُس سے تمام تعلقات ختم کیے ہیں۔

جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمین نے کہا کہ زویا کو چھوڑنے کی پیچھے کی کہانی بالکل مختلف ہے۔

زویا ناصر نے کرسٹن بیٹزمین کی اسرائیل کی حمایت اور پاکستان سے نفرت کے اظہار پر منگنی توڑ دی

واضح رہے کہ حال ہی میں زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسچین بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

زویا کا کہنا تھا کہ کرسٹن بیٹزمین کا میرے مذہب، میرے ملک اور میری ثقافت سے متعلق رائے تبدیل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مجھے یہ دشوار فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔

زویا نے لکھا تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ عاجزی ، رواداری اور احترام وہ خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہئے میں نے اس جذباتی اور نفسیاتی زخم کو بھرنے کے لیے اللہ سے رجوع کیا ہے کہ وہ مجھے دنیاوی جذباتی بربادی سے نمٹنے کے لئے طاقت فراہم کرے-

کیا زویا ناصر اورکرسٹن بیٹزمین نے راہیں جدا کر لیں؟

واضح رہے کہ فروری میں اسلام قبول کرنے والے جرمن ولاگر نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں انہیں صارفین نازیبا القابات سے مخاطب کر رہے تھےکرسٹن بیٹزمین نے کیپشن میں پاکستان کو تیسرے درجے کا ملک قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد زویا ناصر نے اُن سے منگنی کرلی تھی۔زویا اور کرسٹین کی شادی کی تمام ترتیاریاں مکمل تھیں، تقریباََ 3 ہفتے قبل زویا کے قریبی دوست اور معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے دونوں کے لیے سرپرائز ڈھولکی کا اہتمام بھی کیا تھا-

زویا ناصراورنومسلم یوٹیوبرکرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغازہو گی

Shares: