190 ملین پاؤنڈ کیس: سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے نیب کے سامنے اہم انکشافات

190 ملین پاؤنڈز معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی
0
178
nab

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم کے سامنے اہم انکشافات کر دئیے –

باغی ٹی وی: سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے یہ انکشافات نیب ٹیم کے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سامنے کیے نیب ٹیم نے زبیدہ جلال کے بیان کو اپنی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنالیا اور رپورٹ کے مطابق کابینہ ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی، زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا میں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ زبیدہ جلال کا موقف تھا کہ 190ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہے واپس آنا چاہیئے، بیشتر ارکان کابینہ کا کہنا تھا 190 ملین پاؤنڈز واپس لینے کی بات کرنی چاہیئے،عمران خان کابینہ ممبران نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی موقف کو دہرایا۔

زبیدہ جلال نے انکشاف کیا کہ میرے اصرار کے باوجود عمران خان نے بطور وزیراعظم کسی کی ایک نہ سنی، 190 ملین پاؤنڈز اور این سی اے کا معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظور کیا گیا، اس سنجیدہ معاملے پر بغیر کسی بحث کے ایجنڈا منظور کرلیا گیا اور 190 ملین پاؤنڈز معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

Leave a reply