زلفی بخاری کی امریکی صدر کی بیٹی سے ملاقات، ٹرمپ کی بیٹی نے کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

0
93

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی ہے

پاکستان کی کامیابی، امریکا نے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارت سن کر آگ بگولا ہو جائے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے امریکا میں امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر خاص ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے،

نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا

بلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر

زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران ایوانکا ٹرمپ نے پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تعاون پر پیشکش کی ہے اورخواتین کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،روزگار کی فراہمی ، ووکیشنل ٹریننگ ،معاشی ترقی کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا

ملاقات میں نوجوانوں کے لئے کاروباری مواقع فراہم کرنے پر اظہار خیال کیا گیا

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہیں: آرمی چیف

اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کی پیشکش پر ایوانکا ٹرمپ کی خواہش پر شکر گزار ہیں.آئندہ چند ماہ میں پاک امریکا سفارتی محاذ پر مزید کامیابیاں ملیں گی

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی امریکہ کا دورہ کیا ہے ، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے، آرمی چیف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے وقت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے .

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو ہر لحاظ سے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ڈومور کی بات نہیں کی گئی اور وزیر اعظم کی جانب سے بھی پاکستان کا مقدمہ صحیح طور پر ان کے سامنے پیش کیا گیا ہے. دورہ امریکہ کے دوران عمران خان کی باڈی لینگویج بھی اچھی رہی، امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات بھی کی اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان سے ثالثی کیلئے کہا ہے، عمران خان اور ٹرمپ کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے کشیدہ تعلقات میں بھی بہت بہتری آئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا اور آئندہ بھی نبھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،

Leave a reply