بین الاضلاعی 3 رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں کے مویشی اور اسلحہ برآمد

0
56

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع گجرات سمیت مختلف اضلاع میں مویشی چوری کی واداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گائیں،بھینسیں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے گجرات کے مختلف علاقوں میں مویشی چوری کی وارداتوں نے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا،وارداتوں میں ضلع فیصل آباد اور منڈی بہاؤالدین کے ملزمان پر مشتمل تین رکنی گینگ ملوث تھا۔جو رات کی تاریکی میں اسلحہ کے زور پر مال مویشی چھنتے اور وہاں سے فرار ہو جاتے۔مویشی چوری میں ملوث اس منظم گینگ کو ٹریس کرنے اور ان کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے ڈی ایس پی کھاریاں اسد اسحاق کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی،جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں ایس آئی سرفرازانجم اور انکی ٹیم شامل ہیں،پولیس ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے انتہائی کم عرصہ میں اس خطرناک گینگ کو ٹریس کرکے مختلف جگہوں پر چھاپے مارکر گرفتار کرلیا۔مال مویشی چوری کرنے والے گینگ میں مسمیان 1۔سفیر احمد ولدخان محمدسکنہ مکھنانوالی ضلع منڈی بہاولدین 2۔ غفور حسین ولد ذاکر حسین سکنہ چک نمبر 449ضلع فیصل آباد، 3۔حسن ظہیر ولد محمد علی سکنہ جھلی ضلع فیصل آباد شامل ہیں۔ملزمان نے دوران تفتیش مال مسروقہ15عدد بھینسیں،5عدد کٹیاں،2عدد گائے اور 3عدد وچھے مالیتی 60لاکھ روپے برآمدکروائے۔ملزمان سے واداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور اور روند برآمد ہوئے۔شہریوں نے ملزمان کو گرفتار کرکے مویشی برآمد کرنے پر ڈی پی او سید علی محسن اور گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔۔ملزمان نے ضلع جہلم،منڈی بہاولدین،حافظ آباد،سیالکوٹ، سرگودھااور ضلع نارووال میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او سید علی محسن نے اس منظم گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم میں تعریفی سرٹفکیٹ تقسیم کئے۔

Leave a reply