فیصل آباد، وزیر اعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کے لئے ضلع کے مختلف علاقوں میں دو مزید سائٹس منتخب کی گئی ہیں جنہیں غور و خوض اور منظوری کے لئے حکومت پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ کمیٹی کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت دو مزید سائٹس کا انتخاب کیا گیا جبکہ اس سے قبل ضلع کے مختلف علاقوں میں پانچ سائٹس کا انتخاب کرکے منظوری کے لئے حکومت پنجاب کو بھجوایا گیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)طارق نیازی‘ اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر شمائلہ منظور‘ نازیہ موہل‘ چیف آفیسر ضلع کونسل نعیم اللہ وڑائچ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ محمد سعید‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ آصف نیازی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ مال کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی کی دستیابی کی نشاندہی کی گئی جن میں سے چک نمبر 100 ج ب کڑی والا کے قریب دستیاب 56 کنال اراضی اور چک نمبر 76 ج ب میں دستیاب 199 کنال اراضی کا انتخاب کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہاؤسنگ کے افسران سے کہا کہ وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے محکمانہ کوششوں کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب کی گئی سائٹس کے بارے میں محکمانہ طور پر درکار تقاضوں کو پورا کیا جائے اور ٹاؤن پلاننگ کے سلسلے میں ضروری کارروائی مکمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب سے منظوری کی صورت میں مجوزہ سائٹس کے لئے ضروری انفراسٹریکچر کے لئے پلاننگ میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔
۔۔۔///۔۔۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کے لئے فیصل آباد میں 2 مزید سائٹس منتخب کردی گئیں
Latest from پاکستان

سیالکوٹ: پی پی 52 میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی یقینی ہے، ریحانہ امتیاز ڈار
سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ٹکٹ ہولڈر ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ پی

ایئر چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع، شہداء و غازیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت پوری ہونے کے بعد ان کی خدمات جاری رکھنے کا متفقہ

عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیے جانے پر ملک کی اعلیٰ سیاسی، عسکری و

وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق
وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا کے درمیان نیشنل فنانشل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق،

ڈیرہ غازی خان: اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، بیکری سیل، 3 دکانوں کو جرمانے
ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی، نیوز رپورٹر شاہد خان) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نذر حسین کورائی نے ضلع بھر میں صحت و خوراک